ایف آئی اے کی اسلام آباد میں کارروائیاں جاری، ایک اور کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 50 غیر ملکی گرفتار

ایف آئی اے کی اسلام آباد میں کارروائیاں جاری، ایک اور کال سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 50 غیر ملکی گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے نےاسلام آباد میں ایک اور کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے ، جس میں  ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے مزید 50 غیر ملکی گرفتار کرلیے۔ 

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے مزید 50 غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے 250 غیر ملکیوں کو اڈیالہ اور اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے پہلے مرحلے میں 50  ویتنامی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم اینڈ انوسٹی گیشن ایجنسی نے 13 سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر ملکیوں کو حراست میں لیا۔

 ان غیر ملکیوں کے خلاف ، بیرون ملک مقیم شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ اور بلیک میلنگ کرنے اور جنسی مواد کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات کے تحت تحقیقات کی گئیں۔

اب تک غیر قانونی طور پر کال سینٹرز چلانے والے گرفتار 671 غیر ملکی شہریوں کو فارن بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارتِ خارجہ کے ذریعے متعلقہ ممالک کو بھی مبینہ جرائم سے آگاہ کرنے کا عمل جاری ہے۔

Scroll to Top