چین کے صدر شی جن پنگ نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل نکالنے سمیت  4 اہم اصول پیش کردیئے ۔

چین کے صدر نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے 4 اہم اصول پیش کردیئے

 چین کے صدر شی جن پنگ نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل نکالنے سمیت  4 اہم اصول پیش کردیئے ۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ کے مطابق پہلا اصول یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے یہ کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تیسرا اصول یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے ۔

چین کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ چوتھا اور اہم اصول  یہ کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Scroll to Top