پاکستان کا امریکہ کی جانب سے شام پر پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پاکستان کا امریکہ کی جانب سے شام پر پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے شام پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں پاکستان نے امریکہ کی جانب سے شام پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ مثبت فیصلہ نہ صرف شامی معیشت کی بحالی اور ترقی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی معاونت کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: قطر کا آبنائے ہرمز پر امریکہ ایران ثالثی کی نئی کوششیں شروع کرنے کا اعلان

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے برادر ملک شام کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top