بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پوسٹ مون سون اور مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کے بعد 4 اور 5 ستمبر کو اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ بیان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور بالائی پنجاب میں آج سے 5 ستمبر کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس دوران اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی 4 اور 5 ستمبر کو بارش متوقع ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب کے بعض مقامات پر موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی 5 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بادل برسنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سے 6 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب، سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، البتہ ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل کے گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخو امیں حالیہ بارشیں، جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

بارشوں کے اس نئے سلسلے کے باعث 4 اور 5 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top