بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا چھوٹا ٹریننگ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا چھوٹا ٹریننگ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ

Pakistan SCO Summit 2026

 بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا چھوٹا ٹریننگ ڈرون پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا ڈرون معمول کے تربیتی مشن پر مامور تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ تباہ ہونے والا چھوٹا ڈرون  کسی بھی قسم کے اسلحے سے لیس نہیں تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top