امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان  کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کے مجموعی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اماراتی حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی۔

گفتگو کا بڑا حصہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے نمٹنے کی کوششوں پر مرکوز رہا، تاہم کسی مخصوص فوجی یا سفارتی اقدام پر اتفاق کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 یہ بھین  پڑھیں: امریکی صدر نے وینزویلا کے ساتھ سب سے بڑے تاریخی معاہدے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری عسکری محاذ آرائی کے باعث خلیجی خطے میں سیکیورٹی انتہائی نازک ہو چکی ہے۔

امریکی کارروائیوں کے جواب میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے پیشِ نظر خلیجی ممالک نے اپنے فضائی دفاع کو مزید ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

اس کشیدگی نے آبنائے ہرمز اور سمندری گزرگاہوں کو بھی متاثر کیا ہے، جس سے عالمی منڈی میں توانائی کی رسد اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top