صدر زرداری او بختاور کے بعد بلاول بھٹو بھی لندن پہنچ گئے، معاملہ کیا ہے؟

صدر زرداری او بختاور کے بعد بلاول بھٹو بھی لندن پہنچ گئے، معاملہ کیا ہے؟

Pakistan SCO Summit 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی بختاور کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن پہنچ گئے، بلاول بھٹو پیرس کے دورے کے بعد لندن پہنچے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا، بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کے بعد پیرس گئے، جہاں مختصر قیام کیا، بلاول بھٹو زرداری آج شام پیرس سے لندن پہنچے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری بھی آج اپنے بچوں اور شوہر محمود چودھری کے ہمراہ لندن پہنچی ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں سے متعلق عوام کا جو فیصلہ ہوگا پیپلز پارٹی ساتھ کھڑی ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top