نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے نو منتخب سیکریٹری جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے نو منتخب سیکریٹری جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Pakistan SCO Summit 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نومنتخب او آئی سی کے نو منتخب سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ نومنتخب سیکریٹری جنرل مسلم امہ کے حقوق اور مفادات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر جیسے دیرینہ اور مشترکہ امور کے حل کے لیے او آئی سی کا فعال کردار ناگزیر ہے۔

نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے مؤثر اور اہم کردار کو سراہا۔ اسماعیل ولد شیخ احمد نے خطے میں امن کے قیام بالخصوص ایران تنازع کو ختم کرانے کے لیے پاکستانی قیادت کی سفارتی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

 نومنتخب سیکریٹری جنرل نے اسحاق ڈار کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی مبارکباد دی اور اس دفاعی اشتراک کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے او آئی سی کے کردار کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے لیے آئندہ بھی مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اور جلد باضابطہ ملاقات سمیت باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top