محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

Pakistan SCO Summit 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج سے 5 ستمبر کے دوران بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، خضدار اور ان سے ملحقہ علاقوں میں بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج اور 5 ستمبر کو بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید مضبوط ہوسکتا ہے، جس کے باعث بارش کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے،بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، اس لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور شدید بارش کے دوران کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو بھی تیز ہواؤں کے باعث نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کھلے مقامات یا کمزور تعمیرات کے قریب جانے سے گریز کریں۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخو امیں حالیہ بارشیں، جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے، ادارے کی جانب سے بارشوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ندی نالوں اور سیلابی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کر یں

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top