صدرٹرمپ نے امریکی فوج کیلئے وزیر کی نامزد گی کر دی

صدرٹرمپ نے امریکی فوج کیلئے وزیر کی نامزد گی کر دی

Pakistan SCO Summit 2026

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو نیا وزیر فوج نامزد کر دیا ہے،رپورٹس کے مطابق  وہ حال ہی میں مستعفی ہونے والے ڈین ڈرسکول کی جگہ سنبھالیں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ آرمی کے سول ورکس کے اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیلی کو قائم مقام امریکی آرمی سیکرٹری کے منصب پر فائز کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈین ڈرسکول نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم فوج یا مستعفی ہونے والے عہدیدار کی جانب سے اس کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا، ایرانی سفارتخانہ

واضح رہے کہ امریکی فوج کے اعلیٰ حلقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران کئی اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

اس سے قبل پیٹ ہیگسیتھ نے رواں سال اپریل میں جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ جون میں یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے بھی غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top