یو اے ای سے صبح سویرے پاکستانی شہری کو بڑی خوشخبری مل گئی

یو اے ای سے صبح سویرے پاکستانی شہری کو بڑی خوشخبری مل گئی

Pakistan SCO Summit 2026

متحدہ عرب امرات سے صبح سویرے  پاکستانی شہری کو بڑی خوشخبری اس وقت ملی جب ابوظبی انتظامیہ نے ٹیلیفون کرکے ڈیڑھ کروڑ درہم کا بڑا انعام جیتنے کی خوشخبری سنائی ۔

 ابوظبی میں ہونے والی مشہور ‘بگ ٹکٹ’ لکی ڈرا میں ایک پاکستانی شہری نے 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا گرانڈ پرائز جیت لیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔

قرعہ اندازی کے دوران جب لاٹری انتظامیہ نے انہیں فون کر کے ڈیڑھ کروڑ درہم جیتنے کی خوشخبری سنائی تو انہیں ابتدائی طور پر اس بات کا یقین نہیں آیا اور انہوں نے اسے ایک فرضی یا اسپام کال سمجھا۔

تاہم، انتظامیہ کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ یا یوٹیوب پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کی ہدایت پر جب انہوں نے تصدیق کی تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

 یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ملک سے موبائل فون لانے والےاوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

واضح رہے کہ اس قرعہ اندازی میں دیگر خوش نصیبوں میں چار بھارتی اور ایک بنگلادیشی شہری بھی شامل ہیں، جنہوں نے ایک ایک لاکھ درہم کے انعامات اپنے نام کیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top