افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا فیصلہ، افغان سفارتخانے میں کھلبلی مچ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، جس پر افغان سفارتخانے میں کھلبلی مچھ گئی ۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کا فیصلہ پاکستان کے طبی تعلیمی نظام میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں میڈیکل تعلیم، داخلوں اور رجسٹریشن سے متعلق معاملات مقررہ قوانین اور ضابطہ کار کے تحت طے کیے جاتے ہیں، جن کا اطلاق غیر ملکی طلبہ پر بھی ہوتا ہے۔

افغان سفارتخانے نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور مستقبل متاثر ہوسکتا ہے۔ سفارتخانے نے پاکستانی حکام سے افغان طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تاہم پاکستان میں میڈیکل تعلیم کے معیار، رجسٹریشن اور پیشہ ورانہ ضوابط کی نگرانی پی ایم اینڈ ڈی سی کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، اور متعلقہ ادارے قوانین کے مطابق فیصلے کرنے کے مجاز ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top