پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top