انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف مقابلہ ہرگز آسان نہیں ہوگا اور ٹیم پوری توجہ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ اگلے پانچ دنوں پر مرکوز ہے، جہاں ہم بڑا اسکور بنا کر بہترین کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے اس تاثر کو یکسر رد کر دیا کہ پاکستانی ٹیم ایک کمزور حریف ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، یہ کہنا بہت آسان ہوتا ہے کہ کون سی ٹیم اچھی ہے اور کون سی خراب۔ اگرچہ انگلینڈ کو سیریز میں برتری حاصل ہے لیکن پاکستان کے پاس ایک اچھی اور باصلاحیت ٹیم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم ٹیم میں تبدیلیوں سے لاعلم نکلے، وجہ بھی بتا دی
انہوں نے اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد عباس اور سعود شکیل کی حالیہ کارکردگی کا بھی ذکر کیا۔





