نادرا کے نام سے جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار

نادرا کے نام سے جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  نادرا کے نام سے مشابہت رکھنے والی جعلی ویب سائٹ چلا کر شہریوں کا ذاتی اور حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق محمد ارسلان اور علی رضا نامی ملزمان کے قبضے سے 3 ٹیرا بائٹ پر مشتمل حساس ڈیٹا برآمد ہوا ہے۔

ملزمان اب تک ایک کروڑ سے زائد پاکستانی شہریوں کا نجی ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کر کے فروخت کر چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ‘منی نادرا’ کے نام سے ویب سائٹ چلا رہے تھے اور اس کے ذریعے شہریوں کے فیملی ٹری، مختلف سرکاری اداروں کی معلومات، سم کارڈز کی ملکیت، سم ڈیٹا بیس، کال ڈیٹا ریکارڈز اور شہریوں کی لوکیشن کا ڈیٹا فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: نادرا جانے والوں کے لیے بڑی خبر، اب باری کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان ‘خوچی’ نامی پلیٹ فارم تک غیر قانونی رسائی بھی دے رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے دو موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، جبکہ برآمد کیے جانے والے 3 ٹیرا بائٹ ڈیٹا کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top