روسی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ایران نے تازہ امریکی حملوں کے جواب میں میزائلوں کی بارش کردی۔

حملوں کا بھرپورجواب، ایران کی امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش

Pakistan SCO Summit 2026

روسی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ایران نے تازہ امریکی حملوں کے جواب میں میزائلوں کی بارش کردی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن میں پینٹاگون کا ڈیفنس نظام ایرانی میزائل روکنے کیلئے فعال ہوگیا ہے، اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فورسز نے ایران کے 5 خام تیل بردار بحری جہاز تباہ کردیئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر اصفہان، تہران، تبریز و خرم آباد سے درجنوں میزائل داغے گئے، اردن میں امریکی فوجی اڈے پر دو درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے مزید بتایا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران میں زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں بڑا اضافہ

سینٹ کام کے مطابق کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے 2 روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز کو 2 مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد کی گئی۔

ایرانی بحریہ نے خبردار کیا تھا کہ کویت اور بحرین کی بندرگاہوں سے تمام آئل ٹینکروں کا عملہ انخلا کر جائے جہاں امریکی اہلکار ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top