عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں شدت کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق اگست کے آغاز سے اب تک خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
سرمایہ کاروں کو خطے میں مزید کشیدگی اور عالمی تیل کی فراہمی میں ممکنہ رکاوٹوں کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
ماہرین کے مطابق امریکا ایران تنازع کے باعث تیل کی پیداوار اور برآمدات سمیت اہم سمندری راستوں پر دباؤ بڑھنے سے عالمی منڈی میں قیمتیں مزید متاثر ہوسکتی ہیں۔





