مدین میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ملزم گرفتار، اہم انکشاف بھی سامنے آگیا

Pakistan SCO Summit 2026

اپر سوات، مدین کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مدین کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جو محکمہ جنگلات کا چوکیدار بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے قبضے سے مبینہ آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چارسدہ میں گھریلو تنازع پر افسوسناک واقعہ، دو خواتین جاں بحق

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top