تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روزختم، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل

تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روزختم، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل

Pakistan SCO Summit 2026

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوری ٹیم پہلے ہی دن محض 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 4 وکٹ ا56 عنز بناکر 23 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔

ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے ٹیم میں چار تبدیلیاں کرتے ہوئے غازی غوری، عمران رندھاوا اور رضا اللہ کو ڈیبیو کا موقع دیا، جب کہ صائم ایوب بھی ٹیم میں واپس آئے۔

قومی ٹیم کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا اور ابتدائی ساتوں بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، صائم ایوب میچ کے تیسرے اوور میں ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے، مڈل آرڈر میں سعود شکیل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے، جبکہ نچلے آرڈر میں محمد عباس نے 21 اور ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 11 رنز بنائے۔

 یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی فتح

پاکستان کی پوری پاکستانی ٹیم 33.5 اوورز میں 133 رنز پرڈھیر ہو گئی، دورہ انگلینڈ کی پانچ اننگز میں یہ تیسرا موقع ہے جب قومی ٹیم 40 اوورز بھی نہیں کھیل سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگے نے 4 ، اولے رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اولے رابنسن نے صائم ایوب کو آؤٹ کر کے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 100 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔

پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

میزبان ٹیم کی طرف سے ایمیلو گے نے 60 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کے ڈیبیو بلے باز رضا اللہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top