عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات براہِ راست عالمی معیشت اور توانائی کے بازار پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں مربن خام تیل کی قیمت میں ساڑھے سات فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 118 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح برینٹ خام تیل 3 ڈالر مہنگا ہو کر 101 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 1 ڈالر اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا ہے۔

عالمی منڈی کی اڑان کا اثر پاکستان میں بھی فوری طور پر دیکھا جا رہا ہے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم لیوی ختم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اور پیٹرول میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

حالیہ تین دنوں کے دوران پیٹرول مجموعی طور پر 21 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جا چکا ہے، جس سے مہنگائی کے مارے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top