زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار، وجہ کیا بنی؟

زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار، وجہ کیا بنی؟

Pakistan SCO Summit 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ مدت میں جمع نہ کرانے پر سابق ارکانِ قومی اسمبلی زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس فیصلے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے وقت پر اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے، اور اس آئینی ذمہ داری سے غفلت برتنے کی صورت میں نااہلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کمیشن کے فیصلے کے تحت تینوں رہنماؤں کو اس وقت تک کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے جب تک وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات باقاعدہ طور پر کمیشن میں جمع نہیں کرا دیتے۔

اس نااہلی کی وجہ سے وہ آئندہ عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت دے دی

الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top