جماعت اسلامی کا راولپنڈی سے دھرنا ختم، حکومت سے مذاکرات بھی آج ہونگے

جماعت اسلامی کا راولپنڈی سے دھرنا ختم، حکومت سے مذاکرات بھی آج ہونگے

Pakistan SCO Summit 2026

جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور ملک بھر میں آسمان کو چھوتی مہنگائی کے خلاف راولپنڈی میں جاری دھرنا فی الحال ختم کر دیا گیا ہے، تاہم کراچی اور لاہور میں دھرنے بدستور جاری ہیں۔

راولپنڈی دھرنے کے اختتام کے بعد جماعت اسلامی کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج حکومتی ٹیم سے اہم مذاکرات کرے گا۔

اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر آج ہونے والی بات چیت کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق کوئی ٹھوس اور مثبت اقدامات نہ کیے گئے، تو پارٹی کا اگلا قدم اسلام آباد کی جانب تاریخی مارچ کا اعلان ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان نے امیر جماعت اسلامی کی بڑی دعوت قبول کرلی

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور وفاقی حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں جماعت اسلامی کی کمیٹی نے وفاقی حکومت کے سمانے اپنی تجاویز رکھی تھیں، ان تجاویز پر عمل سے متعلق آج مذاکرات کے دوسرے دور میں غور کیا جائے گا ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top