افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے: پی ایم ڈی سی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان کے میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم اور داخلہ کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان کے میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس(ای سی ایف ایم جی )کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ اس بنا پر وہاں سے ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کو پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن نہیں دی جائے گی اور نہ ہی وہ پاکستان کے نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) میں بیٹھنے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری حج اسکیم 2027: درخواستیں کب سے موصول کی جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

پی ایم ڈی سی نے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو سخت ہدایت کی ہے کہ افغانستان کے کسی بھی میڈیکل ادارے میں داخلہ لینے سے قبل ای سی ایف ایم جی کی منظوری کی صورتِ حال لازمی چیک کریں تاکہ بعد میں ان کا مستقبل داؤ پر نہ لگے۔

Scroll to Top