پشاور، گینگ ریپ کے چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے

پشاور، گینگ ریپ کے چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور میں تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی ہے ،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کیساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ملزمان کی فائرنگ سے  زیر حراست 4 ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔ 

موقع کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیرِ حراست درندہ صفت گینگ ریپ کے مقدمے میں ملوث چاروں ملزمان لگ کر ہلاک ہو گئے اور اس دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

درندہ صفت ہلاک ملزمان میں عامر ولد افتخار، جلال عرف راجہ ولد معراج، چچے ولد قدوس اور امداس شامل ہیں۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ان درندہ صفت ملزمان نے اتوار کی شب گڑھی موسم خان میں گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحے کی نوک پر خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کی واردات کی تھی اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا تھا اور اس حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔

سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ معاشرتی ناسور، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top