مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ فائرنگ سے جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

مریدکے: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد مریدکے سے لاہور جا رہے تھے کہ فیروزوالہ میں سی سی ڈی دفتر کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ وہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق واقعے کو قاتلانہ حملہ قرار دینا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شیخ شبیر احمد کی کسی سے دشمنی سامنے نہیں آئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top