پمز ہسپتال واقعے میں زندہ بچ جانے والی واحد نوزائیدہ بچی ایزل بھی دورانِ علاج انتقال کر گئی ، آگ کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
ہسپتال کے حکام کے مطابق یہ بچی ایزل جسے آگ کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک نرس نے بچایا تھا، جانبر نہ ہو سکی۔
پمز ہسپتال میں26 اگست کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں آگ لگی تھی، جس کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچےموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھےجبکہ ایک بچی ایزل شدید زخمی ہئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: پمز واقعے کے ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش
واقعے کے دوران ایک نرس نے بچی کو بحفاظت ہسپتال سے باہر نکالا تھا اور بعد ازاں اسے علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پمز واقعے کی اصل وجوہات کیا تھیں؟ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری
تاہم، طبی امداد کے حصول کے دوران وہ انتقال کر گئی، اور یوں اس آگ سے متاثر ہونے والے نوزائیدہ بچوں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔





