پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی جانب سے پاکستانی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج

پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی جانب سے پاکستانی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان نے بھارتی بحری جہاز کی جانب سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی اور اشتعال انگیز حرکات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ حرکات کیں، بھارتی بحری جہاز کی سرگرمیاں دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاک بحریہ یکم ستمبر سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں مشقیں کررہی ہے، تاہم 7 ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور اس پر تعینات ہیلی کاپٹر پاک بحریہ کی مشقوں کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق آئی این ایس کولکتہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کے قریب خطرناک اور اشتعال انگیز حرکات کیں،بھارتی اقدامات معمول کی تعیناتی نہیں بلکہ 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،دفتر خارجہ نے کہاکہ متعدد انتباہات کے باوجود بھارتی بحری جہاز نے غیر ذمہ دارانہ حرکات جاری رکھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 ستمبرکی 15 تاریخ  کو آئی این ایس کولکتہ نے خطرناک انداز میں رخ تبدیل کیا اور پی این ایس حنین سے ٹکرا گیا، پی این ایس حنین کی جانب سے بچاؤ کی کوشش کے باوجود بھارتی جہاز کے ساتھ رگڑ کا واقعہ پیش آیا،دفتر خارجہ کے مطابق واقعے کے بعد آئی این ایس کولکتہ نے رفتار بڑھائی اور علاقے سے بھاگ نکلا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top