حکومتی اجازت سے بھی زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ میں کون ملوث ہے؟ اویس لغاری نے راز فاش کردیا

بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ڈسکوز کو لوڈ شیڈنگ کی جتنی اجازت ہے اس سے زیادہ ہو رہی ہے، ہم فیڈر کے بجائے اب ٹرانسفارمر سے بجلی بند کریں گے، پورے فیڈر کے بجائے صرف ٹرانسفارمر پر لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں ڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت سے لوڈ کم لکھنے اور سسٹم پر بڑا لوڈ پڑنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا بجلی کا عملہ رشوت لیکر دو نمبری کررہا ہے، ملک کے اکثر فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ ڈسکوز اور ان کا عملہ ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم، اہم ہدایات جاری کر دیں

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکوز کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ہر حلقے میں 60 کروڑ سے ایک ارب روپے درکار ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top