مہنگا ڈیزل، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے براہِ راست اثرات مال بردار گاڑیوں کے آپریشنل اخراجات پر پڑ رہے ہیں۔
تازہ ترین قیمتوں کے مطابق پیٹرول 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مال برداری کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف روٹس پر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگا ڈیزل، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں اضافے کا اعلا

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی صورت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top