آئینِ پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے،وزیراعظم شہبازشریف کا یوم جمہوریہ پر خصوصی پیغام

زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی ٹیم کی دن رات محنت کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق ترسیلات زر، سروسز برآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس تک کامیاب رسائی عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم معاشی پوزیشن سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
انہوں نے وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں کردار ادا کرنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 ستمبر 2026 تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.389 ارب ڈالر جبکہ بینکوں سمیت ملک کے مجموعی سیال زرمبادلہ ذخائر 26.791 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

Scroll to Top