خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے

پشاور ہائیکورٹ کا بنوں گل سٹی کی اراضی سے متعلق حکومتی اقدام پر بڑا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے بنوں میں مجوزہ گل سٹی ہاؤسنگ منصوبے کے لیے اراضی حاصل کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کا اعلامیہ معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس طارق آفریدی اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نور افضل وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے پیر حمید اللہ شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے بنوں گل سٹی منصوبے کے لیے 10 ہزار کنال سے زائد زرعی اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اراضی مالکان کی رضامندی کے بغیر ان کی زمینیں منصوبے میں شامل کی گئی ہیں۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے اراضی مالکان کی رضامندی اور قانونی تقاضے پورے کیے جانے کا مؤقف درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں مجوزہ منصوبے کے لیے متبادل مقامات پر بھی بڑی مقدار میں اراضی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی جی خیبرپختونخوا نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام ریجنل و ضلعی افسران کو سڑکیں کھولنے کی ہدایت جاری کر دی

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اراضی کے حصول سے متعلق حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے 27 جنوری 2026 کو جاری کردہ اعلامیہ معطل کردیا اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے آئندہ تاریخ مقرر کردی۔

Scroll to Top