کسی پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ

کسی پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سڑکیں بند کرنے اور عوام کی آمدورفت میں خلل ڈالنے کو مکمل طور پر رول آؤٹ کر دیا گیا ہے، اس لیے کسی پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس، انتظامیہ، وزیر داخلہ اور پوری حکومت اس معاملے پر مکمل طور پر کلیئر ہیں اور شہر کے تمام راستے کھلے رکھے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی فیول ریلیف اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے اس پروگرام کو مزید آسان اور موثر بنا دیا گیا ہے، جس کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان کے لیے اہلیت کی مدت بڑھا کر 20 سال کر دی گئی ہے، جس کے بعد یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں اور رکشے اس سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کا دائرہ کار پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلا دیا گیا ہے جبکہ اسمارٹ فون نہ رکھنے والے شہریوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت اب تک 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہڑتالوں اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

عطا تارڑ نے رعایت کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں 500 روپے کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد 2 لیٹر پیٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل یا چنگ چی رکشہ سوار کو 780 روپے کے بجائے صرف 280 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح جو شہری 600 روپے کا پیٹرول ڈلوائے گا اسے اپنی جیب سے صرف 100 روپے ادا کرنا پڑیں گے۔

Scroll to Top