خیبر پختونخواپولیس کو جدید ترین سکیورٹی آلات ملتے رہے، پی ٹی آئی حکومت وسائل کی کمی کا رونا روتی رہی

خیبر پختونخواپولیس کو جدید ترین سکیورٹی آلات ملتے رہے، پی ٹی آئی حکومت وسائل کی کمی کا رونا روتی رہی

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور سکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے صوبائی پولیس کو بھاری آلات اور گاڑیاں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پختون ڈیجیٹل کو موصول ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 سے اب تک پولیس اور صوبائی حکومت کو مجموعی طور پر73جدید گاڑیاں دی جا چکی ہیں، ان میں59 بلٹ پروف گاڑیاں اور14 بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) شامل ہیں۔

ان بکتر بند گاڑیوں میں بی سیون پروٹیکشن کی حامل 6 ڈریگن بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں، جو ملک بھر میں صرف خیبر پختونخوا پولیس کو فراہم کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید 4 ڈریگن بکتر بند گاڑیاں وصولی کے لیے بالکل تیار ہیں، اس کے علاوہ 7 مزید بکتر بند گاڑیاں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جبکہ مزید 6 گاڑیاں نومبر کے وسط تک مکمل تیار ہو جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: مجوزہ خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2026 قانونی تنازع کا شکار، پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں

دوسری طرف وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو بھی جدید بکتر بند گاڑیاں دی گئی ہیں، تاہم اسلام آباد پولیس کو محافظ قسم کی گاڑیاں دی گئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا پولیس نے اعلیٰ حفاظتی معیار کا تقاضہ کرتے ہوئے وہ گاڑیاں لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Scroll to Top