پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مجوزہ مارچ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
رینجرز امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ پولیس کی سکیورٹی میں بھی معاونت کرے گی۔
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کی جائے گی۔
راولپنڈی میں تین کمپنیاں، اٹک میں پانچ ونگز جبکہ جہلم اور میانوالی میں ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی۔ یہ تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوچ سمجھ کر آنا،اسلام آباد سے کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے،وزیردفاع کا پی ٹی آئی کو پیغام
محکمہ داخلہ کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں دی گئی





