ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا ہوگا، دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے مسترد نہیں کرنا چاہیے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن کے لیے ہمارے دل میں کوئی نرمی نہیں، جنگ نہیں چاہتے، لیکن کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم معاہدہ کریں گے اور اس پر پوری ایمانداری سے قائم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امن کوششوں کی گونج بشکیک تک پہنچ گئی، ایرانی صدر کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، مستقل امن اور سکیورٹی کے لیے ہونے والے ہر مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔





