ڈی آئی خان: درازندہ حملے کے زخمیوں کو لانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان: درازندہ حملے کے زخمیوں کو لانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دہشت گردوں نے انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔

بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کے 2 اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق درازندہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ڈی آئی خان منتقل کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس روانہ کی گئی تھی، راستے میں دہشت گردوں نے ایمبولنس کو گھات لگا کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ریسکیوکے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہداء کی میتوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top