گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اکتوبر بھی آ جائے گا، پتہ چل جائے گا کہ کتنے لوگ نکلتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق جو بھی فیصلہ کرے گا، وہ خیبرپختونخوا کے لیے بہتر ہوگا، فیصلہ ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد ہوجائے گا، اس پر ڈسکشن کی ضرورت نہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں، پی ٹی آئی کا فوکس اڈیالہ اور ڈی چوک پر ہے جبکہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت فیس بک اور ایکس پر چل رہی ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تبدیل ہو سکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک کا اہم بیان
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کی شقیں آئین میں موجود ہیں۔





