ایف بی آئی کے ہزاروں خصوصی ایجنٹس کا حساس طبی ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگنے کا دعویٰ سامنے آیا ۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ہزاروں خصوصی ایجنٹس کا حساس طبی اور ذاتی ڈیٹا مبینہ طور پر ہیکرز نے چوری کرلیا۔
بی بی سی کے مطابق چوری شدہ ریکارڈز میں خون اور پیشاب کے ٹیسٹ نتائج، ڈاکٹروں کے نوٹس، مکمل نام اور پتے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادارے اپنے حساس ترین اثاثوں کی حفاظت میں ناکام، سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ڈیٹا ہیک، دستاویزات ڈارک ویب پر لیک
ریکارڈز میں ایجنٹس کی مختلف طبی کیفیتوں اور الرجیز سے متعلق معلومات بھی موجود ہیں۔





