باجوڑ میں عنایت کلے بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

محمد عباس

باجوڑ: عنایت کلے بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں محکمہ ایکسائز کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، آئس، چرس اور نشہ آور گولیاں برآمد

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت صدر ناوگئی بازار کے اسماعیل زرگر ولد حبیب اللہ اور اجمل ولد زیارت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کے واقعے کے محرکات اور ملزمان سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top