پاکستان سری لنکا ٹی 20 میچز، 2 اہم کھلاڑی سیریز باہر

پاکستان کے دورے سے پہلے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، 2 اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق پاتھم نشانکا اور وانندو ہسارانگا انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاتھم نشانکا کو دائیں ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ وانندو ہسارانگا کمر کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔

 سری لنکن میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی سہ ملکی سیریز کے لیے دستیابی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا

یاد رہے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی جبکہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

 تین ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Scroll to Top