سیاست پی کے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اے آئی تصاویر، فیس بک کے اے آئی سسٹم نے نشاندہی کردی۔
تحریک انصاف سے وابستہ فیس بک پیج سیاست پی کے پروزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مصنوعی ذہانت کی تصاویر سامنے آگئیں جسے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کیا گیا ۔
معاملہ صرف ایک پیج پر جاکر ختم نہیں ہوتا، بلکہ پی ٹی آئی کے تقریباََ تمام سوشل میڈیا پیجز پر ایسے ہی کنٹینٹ بنائے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے ۔
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم انتشاری مارچ کو اے آئی کے ذریعے کامیاب بنانے کی ناکام کوشش کر ہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے ہی نہیں ۔
پشاور کے متعدد غیر جانبدار اور معروف صحافی انتشاری مارچ سے متعلق اصل حقائق بتاتے رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اب پی ٹی آئی کی قیادت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ جائیں تو کہاں جائیں، کریں تو کیا کریں ۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پارٹی قیادت سمجھتی ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کو کامیاب بنادیا ہے لیکن یہ محض ایک دعویٰ تو ہو سکتا ہے لیکن حقیقات کے بالکل برعکس ہے ۔
سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ظاہر ہے کہ انتشاری مارچ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، اس لئے اب اس کو اے آئی کی تصاویر کے ذریعے کامیاب بنانے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں ۔





