امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے طویل انتہائی کامیاب ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے ، اس اہم گفتگو کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ روس فوری طور پر امریکہ اورعالمی منڈی کو 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا۔
روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں یوکرین بحران کے حل، امن مذاکرات کی بحالی، ایران تنازع اور عالمی معیشت پر روسی تیل کے مثبت اثرات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
روسی صدر نے امریکی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر روس کے کردار کو سراہا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام اور دیگر حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں ڈیزل کی ریکارڈ بلند قیمتوں میں بہت جلد بڑی کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک بڑا اضافہ
امریکہ اور روسی صدور نے دوران گفتگو آئندہ ماہ نومبر میں چین میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن اور اس کے بعد 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔





