دفتر خارجہ کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہیں، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کا نتیجہ ہیں ۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 7 نکات پر بات چیت جاری ہے، امریکہ نے بھی ایران کے 7 نکات پر اپنا مؤقف شیئر کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا، ایران کے درمیان براہ راست رابطے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا نتیجہ ہیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پہلے سے موجود ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ زیربحث بعض نکات اس سے مطابقت رکھتے ہیں، امریکہ ایران تنازع کے حل میں پاکستان اور دیگر اہم ممالک کاکردار موجود ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست تعاون اور کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے، پاکستان امریکہ اور ایران کےدرمیان مذاکرات کے ذریعے تنازع کاحل چاہتا ہے، ضرورت پڑنے پرپاکستان امریکہ اور ایران کےدرمیان دوبارہ ثالثی کےلیے تیار ہے۔





