پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے آئی سی سی کے دو رکن ممالک کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑا ہے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے تینوں میچوں میں صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچریاں سکور کیں، انہوں نے 79.33 کی شاندار اوسط اور 165.27 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 238 رنز بنائے اور انہیں ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
بھارتی اوپنر نے یہ ریکارڈ رواں سال کے اوائل میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے دوران قائم کیا تھا، جس میں انہوں نے 76.33 کی اوسط سے 229 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سکور کی تھی۔





