عالمی فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج: فیفا کا 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ ترقیاتی فنڈ کا اعلان، پاکستان سمیت 211 ممالک کو ڈھائی ڈھائی کروڑ ڈالر ملیں گے!

عالمی فٹبال کی گورننگ باڈ ی فیفا نے دنیا بھر میں فٹبال کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کے تاریخی منصوبے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ تجارتی و مالیاتی کامیابی کے بعد تیار کیے گئے اس مجوزہ منصوبے کے تحت 2027 سے 2030 کے دوران عالمی فٹبال کی ترقی کے لیے فنڈنگ کو دگنے سے بھی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے پاکستان سمیت تمام 211 رکن ممالک کو فی کس ڈھائی کروڑ (25 ملین) ڈالرتک فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

فیفا کونسل کے آئندہ دسمبر 2026 کے اجلاس میں اس جامع پلان کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی، جبکہ منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں ہونے والی فیفا کانگریس دے گی۔ نئے فنڈنگ فارمولے میں خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال سمیت جدید انفراسٹرکچر کی تعمیرکو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیفا نے 1 ارب 70 کروڑ ڈالرکے مالی ذخائر برقرار رکھنے کی تجویز بھی سامنے رکھی ہے۔

اس اہم ترین پیش رفت کے دوران فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے متنازع فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے پر انتظامی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دنیا بھر کی فٹبال برادری سے معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس متنازع منصوبے کو مستقل طور پر منسوخ اور واپس لے لیا گیا ہے اور یہ آئندہ کسی بھی شکل میں دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے تمام فنڈز اصل میں اس کے 211 رکن ممالک کی ملکیت ہیںہم نے گزشتہ 10 سال میں فی رکن ملک فنڈنگ کو 10 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا سنگِ میل حاصل کیا ہے، کیونکہ فٹبال سب کے لیے اور ہر جگہ کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : البانیا میں تعلیمی بحران پر خونریز جھڑپیں: تیرانا میں ہنگامی صورتحال، وزارتِ تعلیم نذر آتش ،55 مظاہرین گرفتار

فیفا کونسل نے تنظیمی گورننس میں ضروری اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ مزید برآں فیفا پیس پرائزکا جائزہ لینے کی ذمہ داری متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے جس کا حتمی فیصلہ دسمبر 2026 کونسل اجلاس میں ہو گا۔

Scroll to Top