ایبٹ آباد: شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد شدید زخمی

حمد اللہ
 ایبٹ آباد کےتھانہ سکندر آباد کی حدود میں واقع “رواج شادی ہال” میں جاری تقریب کے دوران دو فریقین کے درمیان اچانک نامعلوم وجوہات پر تلخ کلامی اور بعد ازاں شدید جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے میں ایک فریق کے 7 افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت نصراللہ گل (65 سال، ساکن پشاور)، حمید گل (60 سال، ساکن اٹک)، طارق گل (49 سال، ساکن ترکنہ سپلائی)، زاہد (37 سال، ساکن سربن کالونی)، ارباز (26 سال، ساکن سپلائی)، ابراہیم (20 سال، ساکن نیازی کالونی) اور عمران (26 سال، ساکن سربن کالونی) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص خان اعظم (33 سال، ساکن نور چوک) بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن اور ترقی کا نیا باب: 48 رکنی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کےناموں کا نوٹیفیکیشن جاری

واقعے کے بعد پولیس نے شادی ہال کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور جھگڑے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے اور ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top