سونے کی قیمت میں ناقابلِ یقین کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونا سستاہوگیا، خریداروں کیلئے خوشخبری

 ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ جاری اتار چڑھاؤ کے بعد آج ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم آج قیمتوں کا رجحان منفی رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں1600 روپے کی کمی ہوئی ہےجس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپےہو گئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی1372 روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی،فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہو کر6 ہزار 175 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 294 روپےکی سطح پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد: شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد شدید زخمی

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پر دباؤ برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا  16 ڈالر کی کمی کے بعد 4165 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ 

Scroll to Top