سرکاری گاڑی واپس کیوں نہیں کی؟ ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا ثریا بی بی کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر ارشد خان کی مدعیت میں درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 406 شامل کی گئی ہےجو امانت میں خیانت سے متعلق ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرکاری گاڑی نمبر (A-1292) اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کی ملکیت ہے جو ڈپٹی اسپیکر کی تحویل میں تھی اور اسے بارہا تحویل میں نہ دینے پر قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں امن اور ترقی کا نیا باب: 48 رکنی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کےناموں کا نوٹیفیکیشن جاری

واضح رہے کہ ثریا بی بی 2024ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے-1 اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں اور بعد ازاں انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔

Scroll to Top