کمشنر کوہاٹ ڈویژن پرویز خان ثبت خیل نے ڈویژن بھر کے پانچوں اضلاع میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، ٹریفک کی روانی اور سرکاری عمارتوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع مہم کا حکم دے دیا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک اور کرم کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ یہ مہم صرف شہری سڑکوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی صفائی و دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے گی۔ شفافیت اور عوامی جواب دہی کے لیے مکمل شدہ کاموں کی قبل اور بعد کی تصاویر جاری کرنے اور تمام صفائی کارکنوں کو یونیفارم پہننے کا پابند بنایا گیا ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
موجودہ گورنر راج کی عملی قیادت اور جواب دہی کا بہترین مظاہرہ
موجودہ گورنر راج کی انتظامیہ نے کاغذی دعوؤں اور زبانی جمع خرچ کی پرانی روایت کو ختم کرتے ہوئے عملی اقدامات اور فوری نتائج پر مبنی طرزِ حکمرانی کو اپنا لیا ہے۔ صوبے میں جاری گورنر راج کے تحت جس طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ، شفافیت اور فیلڈ میں پیشرفت کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ انتظامیہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کا غفلت یا تاخیر برداشت کرنے کو تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمٰن خیبر پختونخوا کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، دہشت گردی پر دو رنگی چھوڑ کر واضح مؤقف اپنائیں: طارق فضل چودھری
پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ اقتدار کی غفلت اور انتظامی تباہی کا خاتمہ
یہ انقلابی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے 13 سالہ طویل دورِ اقتدار میں خیبر پختونخوا کا بنیادی انتظامی ڈھانچہ اور شہری سہولیات کس قدر شدید غفلت کا شکار تھیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے طویل اقتدار کے باوجود سڑکوں، صفائی، ہسپتالوں اور نکاسی آب جیسے بنیادی مسائل پر صرف زبانی دعوے کیے، جبکہ حقیقت میں ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔ اب موجودہ گورنر راج کی فعال انتظامیہ پی ٹی آئی دور کے پیدا کردہ اس کورم اور بدانتظامی کو عملی اقدامات سے ختم کر کے عوام کو حقیقی راحت فراہم کر رہی ہے۔





