پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد امام الحق اب ڈومیسٹک کرکٹ میں این سی سی اے کی تحقیقات کے باعث درپیش تعطل ختم کر کے دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے غنی گلاس کے خلاف این سی سی اے گراؤنڈ، لاہور میں میدان میں اتریں گے۔ تحقیقاتی امور کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی پانچ راؤنڈز میں شرکت نہیں کر سکے تھے، تاہم پی سی بی نے اب ان کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی
واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کی اجازت فراہم کی تھی۔





